امریکہ اور یورپ نے اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق چند مجرموں کے ہاتھ بیچ دیے ہیں۔

تہران(ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں طلباء کی احتجاجی تحریک کو مسلسل طاقت کے ذریعے دبانے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کے لیے صیہونی حکومت کی غیر مشروط حمایت انسانی حقوق کی پاسداری سے زیادہ اہم ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا  ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف امریکہ اور یورپ میں طلباء کے احتجاج کو طاقت اور تشدد کے ذریعے کچلا جارہا ہے۔   

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے لیے صیہونی حکومت کی غیر مشروط حمایت انسانی حقوق  سے زیادہ  افضل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج  کے بعد دنیا کی رائے عامہ امریکی اور یورپی انسانی حقوق کے جھوٹے نعروں کو اہمیت نہیں دیگی  کیونکہ انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق کو بھی چند جنگی مجرموں کے ہاتھوں سستے داموں بیچ دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .