9 مئی، 2024، 11:05 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85471088
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی پہلی اسپیڈی فائر بوٹ

9 مئی، 2024، 11:05 AM
News ID: 85471088
ایران کی پہلی اسپیڈی فائر بوٹ

قشم – ارنا – ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی اسپیڈی فائربوٹ آج جمعرات کو خلیج فارس کے جزیرہ قشم کے فائر سیکورٹی بیڑے میں شامل کی گئی ۔

 ارنا کے مطابق ایران کی یہ اسپیڈی فائر بوٹ مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے تیار کی ہے اور اس کو شہید خلیل عجم کے نام سے جزیرہ قشم میں فائر سیکورٹی بیڑے میں شامل  کیا گیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق بارہ اعشاریہ پانچ صفر میٹر لمبی اور تین اعشاریہ پانچ صفر میٹر چوڑی یہ اسپیڈی فائربوٹ کم گہرے  ساحلی سمندری علاقے میں آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سوفیصد ایرانی انجینیروں اور ماہرین کی ڈیزائن اور تیار کردہ یہ اسپیڈی فائر بوٹ مختلف تجرباتی مراحل میں کامیاب ثابت ہونے کے بعد جزیرزہ قشم کے سمندری فائر سیکورٹی بیڑے میں شامل کی گئی ہے اور ساحلی سمندری علاقے میں آگ لگنے کے حادثے کی صورت میں تیز رفتاری کے ساتھ آگ بجھانے کا آپریشن انجام دے سکتی ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .