9 مئی، 2024، 9:21 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85470941
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان پولیس: گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 محنت کش جاں بحق

اسلام آباد  - ارنا- پاکستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آج  جمعرات کی صبح ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں سات محنت کش جاں بحق ہوگئے

ارنا کے مطابق پاکستان کے نیوز چینلوں نے بتایا ہے کہ گوادر کے علاقے سربند میں دہشت گردوں کے حملے میں مارے جانے والے محنت کشوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گرد اس کارروائی میں سات محنت کشوں کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کرنے کے بعد بھاگ لئے۔

حالیہ چند مہینوں میں صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بہت سے عام شہری اور محنت کش مارے گئے ہیں ۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

اپریل کے اواسط میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے تافتان کے راستے میں گیارہ لوگوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .