ارنا نےہرمزگان پولیس ہیڈکوارٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبائی پولیس چیف علی اکبر جاویدان نے بدھ کو اس خبر کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئےاسپییشل آپریشن کے دوران پولیس کے اہلکاروں نے تیل کی اسمگلنگ میں مصروف ایک ٹرک اور 34 گاڑیوں کو پکڑا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس کے اہلکاروں نے ان گاڑیوں سے مجموعی طور پر 75 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد اور اٹھارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ہرمزگان پولیس کے اس اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اسمگلروں سے برآمد ہونے والا ایندھن صوبے کے محکمہ پیٹرولیئم کی تحویل میں دے دیا گیا اور ملزمین کو قانونی مراحل طے کرنے کے لئے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ