حسین امیرعبداللہیان نے 7 مئی بروز پیر، عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بارزانی کے دورہ تہران کو ایران اور عراقی کردستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع قرار دیا اور امید اظہار کی کہ یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
بارزانی نے خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں ایران کی سلامتی عراق اور کردستان کی سلامتی ہے، اس لیے یہ سرزمین کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بن سکتی۔
انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ایران کے ساتھ اپنی ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ ہم اقتصادی اور تجارتی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں اور تعاون کریں گے۔
آپ کا تبصرہ