ارنا کے مطابق انھوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں انجام پانے والے بعض اقدامات بہت عظیم اور بے نظیر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایران کی تیرھویں حکومت جب برسراقتدار آئی تو میڈیکل شعبے میں 700 نالج بیسڈ کمپنیاں کام کررہی تھیں جو اب 1400 ہوگئ ہیں۔
ایران کے وزیر صحت نے بتایا کہ اس وقت چالیس فیصد طبی وسائل ملک کے اندر تیار کئے جاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 2 ہزار 800 ماہر ڈاکٹرس اور 10 ہزار 800 جنرل ڈاکٹرس صحت اور علاج معالجے کے میدان میں عوام کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔
ایران کے وزیر صحت نے بتایا کہ موجودہ حکومت میں میڈیکل کے شعبے میں 150 تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا گیا اور 120 مراکز تیار کئے جارہے ہیں اور سالانہ 12 ہزار ڈاکٹرس میڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے فارغ التحصیل ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر بہرام عین اللّہی نے بتایا کہ ہمارے ڈاکٹرس اور طبی عملے کے دیگر افراد جان ہتھیلی پر لے کرعوام کی خدمت کرتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کرونا وبا کے زمانے میں ہمارے 300 ڈاکٹرس اور طبی عملے کے افراد کرونا کے مریضوں کے علاج کے دوران شہید ہوئے۔
ایران کے وزیر صحت نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جاںفشانی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ چا بہار میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران، جبکہ دہشت گرد اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف تھے ہمارے ڈاکٹرس اور طبی عملے کے افراد زخمیوں کا آپریشن کررہے تھے۔
آپ کا تبصرہ