ارنا کے مطابق ایران کی پہلی بین الاقوامی ایٹمی کانفرنس 6 سے 8 مئی تک اصفہان میں منعقد ہورہی ہے۔
ایران کی ایٹمی ایسوسی ایشن کے صدر جواد کریمی نے اتوار کو اصفہان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کانفرنس کی تجویز دو سال قبل ملک کے محکمہ ایٹمی توانائی اور ایٹمی ایسوسی ایشن کی مشترکہ نشست میں منظور کی گئی اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ اس سائنسی ایونٹ میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کا تعاون قابل تحسین ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ عالمی مسائل بین الاقوامی تعاون سے ہی حل ہوسکتے ہیں اور اس تعلق سے علمی اورسائنسی کانفرنسیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں جن میں سائنسداں اور دانشور حضرات درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
جواد کریمی نے بتایا کہ ایران کی تیسویں قومی اور پہلی بین الاقوامی ایٹمی کانفرنس 6 مئی سے تین دن تک اصفہان میں جاری رہے گی۔
ایران کی ایٹمی ایسوسی ایشن کے صدر جواد کریمی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پچاس سائنسداں اور محققین شرکت کررہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کانفرنس کے سیکریٹریٹ کو 500 سائنسی مقالے دریافت ہوئے ہیں جن میں 420 مقابلے قبول کئے گئے ہیں۔
جواد کریمی نے بتایا کہ اس تین روزہ کانفرنس میں سو تقاریر اور 16 گول میزکانفرنسیں اور خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ