5 مئی، 2024، 4:50 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85466836
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 34 ہزار 680 سے تجاوز کرگئی

 تہران – ارنا – فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 اور زخمیوں کی تعداد 78 ہزار 18 ہوچکی ہے۔

ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں صیہونی فوجیوں کے تین حملوں میں 29 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے جنگ غزہ سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہدائے غزہ کی  تعداد 34 ہزار 683 اور زخمیوں کی تعداد  78 ہزار 18 ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں کے حملے جاری رہنے کے باعث  بہت سے جنازے ابھی تک منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے نہیں نکالے جاسکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ غزہ کو  212 دن گزرجانے کے بعد بھی غاصب صیہونی حکومت اب تک اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ اس کا اندرونی بحران روبز شدید تر ہوتا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .