5 مئی، 2024، 2:54 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85466687
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے جاری

5 مئی، 2024، 2:54 PM
News ID: 85466687
امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے جاری

تہران – ارنا – امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کے  مظاہرے جاری ہیں اور پولیس نے یونیورسٹی آف ورجینیا اور  شیکاگو کے آرٹس کالج میں دسیوں طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارنا نے ہل نیوز کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ یونیورسٹی آف ورجینیا میں طلبا کے  مظاہرے سنیچر کو پانچویں دن بھی جاری رہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی، صیہونی کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہ کرے۔

 یونیورسٹی آف ورجینیا میں غزہ کی حمایت میں کیمپ لگانے والے طلبا کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی نے جہاں جہاں بھی جتنی سرمایہ کاری کی ہے اس کی تفصیلات ظاہر کرے اور ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہ کرے جن کا تعلق  اسرائيلی حکومت ہے۔

  ہل نیوز کے مطابق  سنیچر کی شام پولیس نے احتجاجی طلبا کے خلاف  طاقت کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا اور بہت سے طلبا کو گرفتار کرلیا۔

 یونیورسٹی آف ورجینیا کے سربراہ جم رایان کا دعوی ہے کہ ان کی یونیورسٹی آزادی بیان کی حمایت کرتی ہے لیکن اس بات کا یقین حاصل کرنا ضروری ہے کہ  آزادی بیان سے دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سنیچر کی شام یونیورسٹی آف ورجینیا میں  پولیس آپریشن میں گرفتار ہونے والے طلبا کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شیکاگو کے آرٹس کالج میں بھی فلسطین کے حامی بہت سے طلبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف کولمبیا میں فلسطین کی حمایت میں طلبا کے مظاہروں کی سرکوبی اور احتجاجی طلبا کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی آف ییل، ہارورڈ،  ٹیکساس، اور جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی سمیت ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی فلسطین کی حمایت میں طلبا کی تحریک شروع ہوگئی۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .