4 مئی، 2024، 7:19 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85465777
T T
0 Persons

لیبلز

گامبیا کے دارالحکومت بنجول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

بنجول-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے بنجول اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے گامبیا کے دارالحکومت میں اوآئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ۔

 یہ فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے جدہ ہنگامی اجلاس کے بعد  ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات تھی ۔

 اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط اور علاقے کے حالات بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے جو اوآئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بنجول گئے ہوئے ہیں،آج سنیچر کو اسی طرح  انڈونیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .