روزانہ 37 فلسطینی بچے اپنی ماؤں سے محروم ہورہے ہیں: اقوام متحدہ

تہران(ارنا) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں اور بمباری کے باعث غزہ میں روزانہ 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 10,000 سے زائد خواتین شہید اور 19,000 زخمی ہو چکی ہیں۔

سوشل نیٹ ورک ایکس پر آج شائع ہونے والے ایک بیان میں،   UNRWA نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے اور اوسطاً 37 بچے روزانہ اپنی ماؤں سے محروم ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالات زندگی انتہائی خطرناک ہیں، خاص طور پر 155,000 سے زائد حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو پینے کے پانی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ  کے مکینوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے فوجی شہری آبادیوں، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو بمباری کرکے تباہ برباد کر رہے ہیں۔   

اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق اب تک غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں 34 ہزار زائد افراد جاں شہید اور 77 ہزار 908 افراد زخمی اور تقریباً 17 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .