4 مئی، 2024، 4:39 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85465597
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور یورپی یونین کی دو طرفہ تجارت میں 30 فیصد اضافہ

تہران – ارنا -ایران اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ  تجارت میں رواں عیسوی سال کے دوسرے مہینے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

   یورپ کے ادارہ  شماریات، یورو اسٹیٹ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے دوسرے مہینے میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارت  کی سطح 84 کروڑ 70 لاکھ یورو تک پہنچ گئی۔

 اس رپورٹ کے مطابق رواں عیسوی سال کے پہلے دو مہینے میں یورپی یونین کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین کی سطح ایسی حالت میں چوراسی کروڑ ستر لاکھ یوروپر پہنچی ہے کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان ستاسی کروڑ یوروکی تجارت ہوئی تھی۔

 اس رپورٹ کے مطابق 2024 کے پہلے دو مہینے میں ایران سے یورپی ملکوں کے لئے 14 کروڑ 40 لاکھ یورو کی اشیا برآمد کی گئيں جبکہ جنوری اور فروری 2023 میں ایران سے یورپی یونین کے لئے ایرانی برآمدات کی سطح 13 کروڑ نوے لاکھ یورو تھی۔

رواں عیسوی سال کے ابتدائی دو مہینے میں یورپی یونین سے ایران کی درآمدات کی سطح 70 کروڑ 30 لاکھ یورو رہی جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں  یہ سطح 64 کروڑ 10 لاکھ یورو تھی

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .