ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنگ بندی کے تعلق سے اسرائيلی حکومت کے سنجیدہ ہونے کی صورت میں سنیچر کے دن اس کا امتحان ہوجائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما محمود مرداوی نے جنگ بندی قبول کرنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ میں امریکی کردار کے بارے میں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکا صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو پر ڈباؤ ڈالے کہ وہ ایسا سیاسی فیصلہ کریں جو جنگ بندی پر منتج ہو، کیونکہ اب بال امریکا کے پالے میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ امریکا سے بہت آسان مطالبہ ہے کہ صیہونی وزیر اعظم پر دباؤ ڈالے۔
مرداوی نے کہا کہ تمام معاملات میں ناکامی کی وجہ نتن یاہو کی ضد ہے اور اگر امریکا نے صیہونی حکومت پر دباؤ نہ ڈالا تو مذاکرات کا یہ دور بھی بے نتیجہ رہے گا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے الحدث چینل نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے لئے مصر کے مجوزہ دو مرحلے کی موافقت کردی ہے اور اب جنگ ختم کرانے کے لئے تیسرے مرحلے پر کوششیں مرکوز ہیں۔
آپ کا تبصرہ