4 مئی، 2024، 10:22 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85465440
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین کی حمایت میں یمن کے دلیرانہ موقع کی قدردانی

تہران – ارنا – حماس نے جمعے کی رات فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں یمن کے دلیرانہ موقف کی قدردانی کی ہے۔

ارنا نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی  حمایت میں یمن کی مسلح افواج اور انصاراللہ کے دلیرانہ موقف کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہمارے یمنی بھائی، تحریک انصارااللہ اور یمن کی مسلح افواج،  فلسطینی قوم اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں جو کچھ کررہی  ہیں ہم اس کی قدردانی کرتے ہیں۔

 حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی افواج کی کارروائیاں صیہونی حکومت کے حملوں کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت میں یمنی قوم کا تاریخی موقف ہے ۔   

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے یمنی بھائیوں، تحریک انصاراللہ، یمن کی مسلح افواج اور یمنی عوام کے سبھی طبقات کے لوگوں کو سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت اور دفاع کیا ہے۔ 

یمن  کی مسلح افواج اور عوام کی قدردانی میں جاری ہونے والے حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام، انصاراللہ اور مسلح افوج نے فلسطینی عوام کے ملی حقوق بالخصوص ایک ایسی فلسطینی ریاست کی تشکیل کے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، فلسطینی قوم کے بنیادی حق کے دفاع میں عرب اقوام اور امت اسلامیہ کے موقف میں یک جہتی لانے کی کوشش کی ۔

 یاد رہے کہ  غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی  یمن کی مسلح افوج نے بحیرہ احمر اور باب المندب  میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملے بند نہیں ہوجاتے، اس وقت تک کسی بھی بحری جہاز کو اسرائیلی بندرگاہوں تک نہیں جانے دیا جائے گا اور صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے ہر قسم کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے  ان جہازوں پر بھی حملے کئے جائيں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .