ارنا نے دلوکال نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سوشل میڈيا پر جاری ہونے والی تصاویر اور فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت جس کے ہاتھ میں کراس ہے قرآن کریم کی بے حرمتی کرتی ہے اور ایک مرد جس نے صیہونی پرچم اپنے پیٹھ پر ڈال رکھا ہے،اس کے پاس کھڑا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ عورت پولیس کی مکمل حفاظت میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتی ہے اور کچھ مسلمان جو فلسطین کا پرچم ہاتھوں میں لئے اس سے دور کھڑے ہیں، اس کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شہر مالمو کی پولیس نے جمعے کے دن قرآن سوزی کی اجازت دے دی تھی اور اس کی اجازت سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی ہے۔
ارنا کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سویڈن میں آزای کے پرچم تلے مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سیاسی ڈرامہ بازی اور مقدس آسمانی کتاب قرآن کریم کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔
گزشتہ سال بھی اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کی بے حرمتی کا غیر انسانی اقدام کیا گیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سویڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔
پوری دنیا میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف وسیع مظاہروں کے بعد ڈینمارک میں دسمبر 2023 میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر پابندی کا قانون پاس کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ