3 مئی، 2024، 11:10 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85465273
T T
0 Persons

لیبلز

نیویارک یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلبہ گرفتار

تہران-ارنا- امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے 13طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔  پولیس نے اسی طرح  مزید 43 طلبہ کو بھی گرفتار کر لیا ۔

امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں 18 اپریل سے فلسطین کے اظہار یکجہتی کی تحریک چل رہی ہے جس کے دوران پولیس نے اب تک تقریبا 2200 طلبہ کو گرفتار کر چکی ہے۔

گارڈین اور دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے دباؤ کے بعد نیویارک پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے 29 فیصد اور گرفتار ہونے والے 60 فیصد لوگوں کا تعلق یونیورسٹی سے نہيں تھا لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یونیورسٹی سے تعلق نہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

گزشتہ روز بھی پولیس نے کیلیفورنیا یونیورسٹی ميں دھاوا بول کر 200 طلبہ کو گرفتار کر لیا تھا۔

حالانکہ اسرائیلی حکومت اس تحریک کو یہود دشمنی قرار دے رہی ہے لیکن مظاہرین میں بڑی تعداد یہودیوں کی بھی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تحریک، فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کے لئے ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .