حسین امیرعبداللہیان گیمبیا کے دارالحکومت بنجول کے لیے روانہ

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے گیمبیا کے دارالحکومت بنجول کے لیے روانہ ہو گئے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہفتہ 4 مئی سے شروع ہوگا اور 5 مئی تک جاری رہے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں اجلاس کا مرکزی موضوع "پائیدار ترقی پر بات چیت کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا"  ہے، اجلاس میں عالم اسلام کے مختلف مسائل اور چیلنجز بالخصوص مسئلہ فلسطین اور اس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی صدارت آئندہ 3 سال کے لیے سعودی عرب سے گيمبیا کو منتقل کی جائے گی۔

مغربی افریقہ میں واقع اسلامی ملک گیمبیا برسوں تک برطانوی سامراج کے زیرقبضہ رہا ہے اور فروری 1965 میں آزادی حاصل کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .