تحریک حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں جمہوریہ ترکی کے حالیہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بیان میں آيا ہے کہ ہم ترکیہ کی جانب سے قابض حکومت کے ساتھ تجارتی لین دین کی معطلی اور منظم نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کے قائم کردہ مقدمے میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
حماس کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم تمام ممالک بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "نازی صیہونی" حکومت کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کر لیں۔
آپ کا تبصرہ