بحرینی مزاحمتی گروپ کا پہلی بار اسرائیل پر ڈرون حملہ

منامہ( ارنا) بحرین کے اسلامی مزاحمتی گروپ "سرایا الاشتر" نے مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بحرینی مزاحمتی گروپ  الاشتر بریگيڈ نے اسرائیل پر حملہ کیا۔

المیادین ٹیلی ویژن کے حوالے سے  نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اسلامی مزاحمتی گروپ  سرایا الاشتر نے ایلات کی بندرگاہ میں ٹرک ٹرانسپورٹ کمپنی کی عمارت پر ڈرون حملے کی تصاویر  جاری کی ہیں۔

یمنیوں کی طرف سے ایلات کی بندرگاہ کی سمندری ناکہ بندی کے بعد ٹرک نیٹ کمپنی نے خلیج فارس کے عرب ممالک کی بندرگاہوں سے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) کے لیے زمینی راستے سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .