غزہ پر اسرائیل کے حملے کے آغاز سے اب تک 141 صحافیوں کی شہادت

تہران (ارنا) غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 141 صحافی اسرائيلی فوج کے فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں۔

3 مئی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں  فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 141 صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید کیا ہے۔

بیان کے مطابق اسی عرصے کے دوران غزہ میں 70 سے زائد صحافی زخمی بھی ہوئے جبکہ 20 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دھی کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں درجنوں صحافیوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خا‍موشی کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ میڈیا کارکنوں اور صحافیوں کے حقوق کے دفاع اور آزادی اظہار رائے کی بابت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

غزہ حکومت کے انفارمیشن کے بیان میں غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینی صحافیوں کے خلاف تمامتر جرائم اور قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ امریکہ بھی اسرائيل کی بے دریغ حمایت اور اسے ہتھیار فراہم کرنے والے کی حثیت سے فلسطینی صحافیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .