2 مئی، 2024، 4:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85464457
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 34 ہزار 596 تک پہنچی

تہران-ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں 34 ہزار 596 فلسطینی شہید ہو چکے ہيں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے  اعلان کے مطابق اس وحشیانہ  جارحیت کے آغاز سے اب تک 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے 3 قتل عام کئے  ہيں جن میں 28 فلسطینی شہید اور 51 دیگر زخمی ہوئے ہے۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .