1 مئی، 2024، 12:33 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85463186
T T
0 Persons

لیبلز

 امریکی پولیس نے یونیورسٹی آف کولمبیا میں فلسطین کے طرفدار 100 طلبا کو گرفتار کرلیا

 تہران – ارنا- نیویارک  کی پولیس نے یونیورسٹی آف کولمبیا کے ہیملٹن ہال کی عمارت پر دھاوا بول کر فلسطین کے حامی 100 طلبا کو گرفتار کرلیا

ارنا  نے بی بی سی نیوز نے کے حوالے سے  بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ نیویارک پولیس مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بجے یونیورسٹی آف کولمبیا میں داخل ہوئی اور 11 بجے رات میں اس نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کیمپس کو احتجاجی طلبا سے خالی کرالیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی اتھارٹیز نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ 17 مئی تک یونیورسٹی کیمپس میں باقی رہے ۔

 فلسطین کے حامی طلبا کے جملہ مطالبات میں سے ایک یہ ہے کہ ان کمپنیوں سے اپنا سرمایہ نکال لے  جوغزہ پر اسرائیل کے حملے کی  حمایت اور اسرائیل کی مدد کرتی ہیں۔

 یاد رہے کہ نیویارک کی یونیورسٹی آف کولمبیا نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ طلبا رہنماؤں  اور یونیورسٹی اتھارٹیز کے درمیان اب تک کسی بات پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں یونیورسٹی طلبا کی تحریک، یونیورسٹی آف کولمبیا سے شروع ہوئی اور دیگر امریکی یونیورسٹیوں میں بھی پھیل گئی۔

پولیس کے تشدد کے بعد یونیورسٹیوں کے اساتذہ بھی طلبا کی تحریک کی حمایت میں میدان میں آگئے اور امریکی پولیس نے متعدد معزز اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرلیا۔

 فلسطین کی حمایت میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کی تحریک کی حمایت میں کنیڈا اور اسی طرح متعدد یورپی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں بھی طلبا  نے تحریک شروع کردی ہے۔     

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .