30 اپریل، 2024، 6:56 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85462450
T T
0 Persons

لیبلز

 امریکا میں احتجاجی یونیورسٹی طلبا کی گرفتاری پر تنقید

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا میں احتجاجی یونیورسٹی طلبا کی گرفتاری پر ایک بار پھر تنقید کی ہے

 ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر امریکا میں احتجاجی یونیورسٹی طلبا کی گرفتاری کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔

 ناصر کنعانی نے  یہ تصویر" امریکا میں آزادی، قید و بند میں " کی عبارت کے ساتھ پوسٹ کی ہے۔

 امریکا میں احتجاجی یونیورسٹی طلبا کی گرفتاری پر تنقید

 امریکی ذرائع ابلاغ عامہ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا میں  غزہ کی حمایت کرنے والے 900 سے زائد یونیورسٹی طلبا گرفتار کئے جاچکے ہیں۔  

 یاد رہے کہ ظالم اسرائیلی حکومت کے ساتھ  بائيڈن حکومت کے ہمہ گیر تعاون کی مخالفت، اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا نے مہم شروع کررکھی ہے۔

غزہ سے یک جہتی" کے زیر عنوان "  یہ مہم نیویارک کی یونیورسٹی آف کولمبیا سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی دیگر سبھی یونیورسٹیوں ميں بھی پھیل گئی ۔

یونیورسٹی طلبا کی تحریک کی سرکوبی میں پولیس کے وحشیانہ تشدد اور احتجاجی طلبا کی وسیع گرفتاری سے امریکا میں آزادی اظہار اور احتجاج اور مظاہروں کی آزادی کے دعووں  کو حقیقت بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔

 امریکا میں یونیورسٹی طلبا کی وحشیانہ سرکوبی سے جہاں  آزادی اظہار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے وہیں غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی جاری رکھنے میں غاصب صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .