29 اپریل، 2024، 3:56 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85461014
T T
0 Persons

لیبلز

رفح پر حملہ اسٹریٹیجک غلطی ہوگی: ایک اسرائيلی فوجی جنرل کا انتباہ

تہران – ارنا – ایک صیہونی فوجی جنرل نے رفح پر حملے کو اسٹریٹیجک غلطی قرار دیتے ہوئے جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے استقامتی فلسطینی محاذ کے ساتھ سمجھوتے کا مطالبہ کیا ہے

ارنا نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کےآپریشنل یونٹ کے سابق کمانڈر، جنرل یسرائیل زیو نے اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے ساتھ ایک گفتگو میں  کہا ہے کہ رفح پر حملہ ان کی زندگی کے خاتمے کے مترادف ہوسکتا ہے۔

 صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنل یونٹ  کے سابق کمانڈر یسرائیل زیو نے کہا کہ شہر رفح میں فوجی آپریشن کئی مہینے طول پکڑ سکتا ہے ۔

جنرل  یسرائیل زیو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے لئے رفح پر حملے کے منفی نتائج اس کے مثبت اثرات سے بہت زیادہ ہوں گے ۔

اس صیہونی فوجی جنرل نے کہا کہ  استقامتی فلسطینی محاذ  کے ساتھ جنگ  بندی معاہدہ، اسرائيلی حکومت کے لئے بہترین آپشن ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ  رفح پر حملہ اسٹریٹیجک غلطی ہوگی۔

 جنرل یسرائيل زیو نے  فوجی آپریشن کی صورت میں بھی رفح میں اسرائیلی فوج کی  پوزیشن کے استحکام کو ناممکن قرار دیا اور کہا کہ جس طرح ہم خان یونس اور شمالی غزہ دوبارہ حماس کے حوالے کرنےپر مجبور ہوئے، اسی طرح اگر ہم رفح پر قبضہ کرلیں تب بھی، دوبارہ اسے حماس کے  حوالے کرنے پر مجبور ہوں گے۔   

ارنا کے مطابق صیہونی جنگی قیدیوں کے خاندان والوں نے بھی سنیچر کو  اسرائيلی جنگی قیدیوں سے متعلق  اس ویڈیو پر اپنے ردعمل میں میں جو حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے جاری کیا تھا، صیہونی حکومت سے رفح پر حملے سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جنگی قیدیوں کو آزاد کرانے  اور حماس پر فوجی دباؤ ڈالنے میں ناکامی کے 200 دن بعد اب وقت آگیا ہے کہ اسرائيلی حکومت اپنی روش تبدیل کرے۔  

صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے صیہونی حکومت کی کابینہ کے اراکین سے خطاب میں کہا کہ اگر جنگی قیدیوں کی آزادی کی قیمت جنگ کی بندش ہے تو جںگ بند کرو۔

 صیہونی جںگی قیدیوں کے لواحقین نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ جنگی قیدیوں کی قید کی مدت طولانی ہونے حتی ان کی موت پر منتج ہوسکتا ہے اور صیہونی حکومت کو رفح پر حملے اور جنگی قیدیوں کی رہائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .