ارنا کے مطابق روزنامہ ہاآرتص نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کے خلاف دوسوسے زائد دنوں سے جاری جنگ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
ہاآرتص نے استقامتی فلسطینی محاذ کی اس کامیابی کو اس محاذ کے لیڈروں بالخصوص یحیی السنوار کی ذہانت اور جنگی مہارت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
اس معروف صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوارنے جنگ غزہ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائيل کی وار کونسل کے سبھی اراکین سے زیادہ ذہین ہیں اور مستقبل کے تغیرات کا بہت دقیق اندازہ لگاکر ہر بار تل ابیب کو مبہوت کرسکتے ہیں۔
ارنا کے مطابق اسرائيلی حکومت نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کو آپریشن طوفان الاقصی کا ماسٹر مائند قرار دیتے ہوئے انہیں ان لیڈروں کی فہرست میں شامل کیا ہےجنہیں وہ دہشت گردی کا نشانہ بناکرقتل کرنا چاہتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم نے یحیی السنوار کا پتہ لگانے کی بے انتہا کوششیں کی ہیں لیکن اب تک ناکام رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ