تل ابیب کو مبہوت کردینے والے حزب اللہ کے کارنامے/ رڈار سے بچ کر نکل جانے والے میزائل اور تباہی پھیلادینے والے ڈرون

تہران – ارنا – النشرہ نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے ہر گزرنے والے دن کے ساتھ  حزب اللہ کا ایک نیا کارنامہ  سامنے آرہا ہے جو تل ابیب کو مبہوت کردیتا ہے

ارنا کے مطابق النشرہ نیوز سائٹ نے حزب اللہ کے حیرت میں ڈالنے والے کارنامے کے زیر عنوان ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ جنگ پھیلنے کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے لیکن اسرائیلی حکام کی دھمکیوں میں نہیں آئی ہے۔

اس نیوز سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔

  تل ابیب کو مبہوت کردینے والے حزب اللہ کے کارنامے/ رڈار سے بچ کر نکل جانے والے میزائل اور تباہی پھیلادینے والے ڈرون

  تل ابیب کو مبہوت کردینے والے حزب اللہ کے کارنامے/ رڈار سے بچ کر نکل جانے والے میزائل اور تباہی پھیلادینے والے ڈرون

 النشرہ نے لکھا ہے کہ  جب ضاحیہ پر حملہ ہوا تو حزب اللہ نے  صیہونی حکومت کے  میرون فوجی اڈے پر حملہ کیا اور اس حملے میں اس نے ایک نیا اسلحہ استعمال کیا جس کی رینج دس کلومیٹر تھی۔

   النشرہ نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایسے  گائیڈڈ میزائل ہیں جن کا مقابلہ آئرن ڈوم نہیں کرسکتا اور یہ اسرائیلیوں کے لئے جو  حزب اللہ کی دس کلومیٹر پسپائی چاہتے ہیں، حیرت انگیز ہیں۔

 اس نیوز سائٹ کے مطابق جب اسرائیلی حکومت کی نقل وحرکت بڑھی تو حزب اللہ نے الماس میزائل استعمال کئے  جن کی نوک پر کیمرہ نصب ہے اور انہیں ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس نوعیت کے میزائل  غیر مرئی اہداف کو نشانہ بنانے پر قادر ہیں۔

 النشرہ نے اپنی رپورٹ  میں صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے مارگرائے جانے اور حزب اللہ کے دیگر کارناموں کا ذکر کرتے  ہوئے جنھوں نے اسرائيلی فضائیہ کو مبہوت کردیا  لکھا ہے کہ حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائلوں کی رونمائی کی  اور ہرمس 450 نیز ہرمس 900 نوعیت کے جدید ترین ڈرون طیارے استعمال کئے جو اس اسرائیلی فوج کے لئے جو مسلسل  اپنی برتری کا دم بھرتی تھی، بہت حیرت اںگیز تھے۔   

النشرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے اندر اسرائيلی ڈرون طیاروں کو مارگرانے کی ہی صلاحیت نہیں پائی جاتی بلکہ اس  کے اندر ڈرون حملوں اور بہت ہی قوی ہائیبرڈ آپریشن کی توانائی بھی پائی جاتی ہے۔

النشرہ نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے جاسوس ڈرون طیارے بغیر کسی آواز کے خاموشی سے کام کرتے ہیں اور صیہونیوں کو معلوم ہے کہ حزب اللہ ان جاسوس ڈرون طیاروں کے ذریعے ان کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرچکی ہے۔  

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے پاس زمینی،سمندری اور ‌فضائی  اہداف کو نشانہ بنانے والے طاقتور  میزائل موجود ہیں اور دشمن جانتا ہے کہ مکمل جنگ  کھیل نہیں ہوگی اور اس کی سمندری گیس کی جیٹیاں میں بھی میدان جنگ کا حصہ ہوں گی۔   

النشرہ نے لکھا ہے کہ تل ابیب کو مبہوت کرنے والی حزب اللہ کی بعض صلاحیتیں ہر ایک کو نظر آنے والی نہیں ہیں اور ان میں اس کی جنگ حکمت عملی کی قوت    بھی شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .