27 اپریل، 2024، 5:59 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85458761
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ: مزاحمتی محاذ پر جنگ کے خاتمے کا انحصار، غزہ میں جنگ کے خاتمے پر

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لبنان میں عام شہریوں پر حملے سے کچھ بدلنے والا نہيں ہے، زور دیا ہے کہ لبنان، عراق اور یمن میں لاجسٹک فرنٹ اسی وقت جنگ روکے گا جب غزہ میں جنگ روک دی جائے گی۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا: مزاحمتی فرنٹ کے ڈرون طیاروں کی عکا، بیت ہلل، عرب العراشہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں تک رسائی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ ڈرون طیارے صیہونی حکومت کے تمام ایئر ڈیفنس سسٹم کو پار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہيں۔

انہوں نے زور دیا: لبنان کے عام شہریوں پر حملے سے حالات بدلنے والے نہيں ہیں اور نہ ہی اس سے صیہونی آباد کار اپنے گھروں کو واپس آئيں گے اور نہ ہی اس سے دشمن ، شکست کی حقیقت سے جان بچا سکتا ہے۔

شیخ قاووق نے کہا: لبنان، عراق اور یمن میں لاجسٹک فرنٹ اسی وقت جنگ روکے گا جب غزہ میں جنگ روک دی جائے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .