فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آج 45 ہزار لوگوں نے ایسے حالات ميں مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی کہ جب صیہونی فوجیوں نے سیکڑوں نوجوانوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہيں ہونے دیا اور کئ کو مارا پیٹا بھی جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کو مار پیٹ کر اور انہيں برا بھلا کہہ کر ایسے حالات ميں مسجد الاقصی ميں داخلے سے روکا گیا کہ جب اسی وقت ہزاروں صیہونی آباد کاروں کو یہودیوں کی عید کی تقریبات کے لئے مسجد الاقصی میں حفاظت کے ساتھ داخلے کی اجازت دی گئ۔
غزہ کی جنگ کے ساتھ ہی صیہونیوں نے مسجد الاقصی کی خلاف اقدامات میں بھی شدت پیدا کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ