اجتماعی قبروں دفن لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیمیں بھیجی جائيں، حماس کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

تہران (ارنا) حماس نے جمعرات کی رات ایک بیان جاری کرکے غزہ میں اجتماعی قبروں کی لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ٹیمیں ان شہداء کی لاشیں تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں صیہونی حکومت کی جرائم پیشہ فوج نے قتل کرکے خان یونس کے ناصر اسپتال میں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق ناصر اسپتال کی اجتماعی قبروں سے دریافت میں ہونے والی 292 لاشوں میں سے آدھی تعداد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لہذا ہم ایک بار پھر اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ لاپتہ افراد کی تلاش اور لاشوں کی شناخت کے لیے خصوصی طبی ٹیمیں اور آلات غزہ  روانہ کریں۔

حماس کے بیان میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرم کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک آزاد بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جن میں اجتماعی قبروں کی دریافت کا معاملہ بھی شامل ہے۔

حال ہی میں فلسطینی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی پسپائی کے بعد خان یونس کے ناصر اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس اجتماعی قبر سے فلسطینی شہداء کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں جن میں بیمار اور زخمی شہریوں، خواتین اوربچوں کی لاشیں موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .