خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہالا غریط دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور تقریباً دو عشرے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔
غریط نے سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈاِن پر لکھا کہ انہوں نے 18 سال تک ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہیں اور احتجاجاً وہ استعفیٰ دے رہی ہیں۔
غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں۔
تقریباً ایک ماہ قبل امریکی محکمہ خارجہ کے انسانی حقوق کے بیورو کی عہدیدار اینیل شیلین نے بھی اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔
اس سے پہلےامریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار جوش پال نے بھی اکتوبر 2023 اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
امریکہ کو جنگ غزہ میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائيلی جارحیت میں اب تک 34 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد کم سن بچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ