شہدائے غزہ کی تعداد 34 ہزار ہوگئی / 141 صحافی بھی شہید

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی جارحیت میں شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کردیے ہیں جن کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 305 ہو گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے 5 واقعات میں 43 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 64 کو زخمی کیا۔

ان شہداء سمیت 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر صیہونی  فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 305 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشرقی رفح میں الجنینہ محلے میں اپنے گھر پر اسرائیلی جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینی صحافی محمد بسام الجمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس رپورٹر کی شہادت سے جنگ کے آغاز سے غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .