پاکستان: صدر ایران کا دورہ کامیاب رہا / غیر ملکی مخالفت کی کوئی اہمیت نہیں

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر دفاع نے ایرانی صدر کے دورہ اسلام آباد کو بہت اہم اور کامیاب قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہم تہران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ اسلام آباد اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بہت ہی کامیاب دورہ تھا اور ہم اس سے حاصل ہونے والے نتائج کے بارے میں پرامید ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے حال ہی میں تہران - اسلام آباد تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے مزید کہا کہ ہمیں غیر ملکی مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، لہذا اگر کسی کو صدر رئیسی کے دورے سے تکلیف ہوئی ہے تو ہمارے پاس ان کے درد کی دوا نہیں ہے۔

انہوں نے واضح طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے کامیاب مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم مشترکہ گیس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اسے آپریشنل مرحلے تک پہنچانے کا راستہ تلاش کرلیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .