24 اپریل، 2024، 8:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85456091
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و سری لنکا کے درمیان تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط

تہران-ارنا- ایران و سری لنکا نے مختلف شعبوں میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

صدر ایران سید ابراہیم رئيسی کے سری لنکا کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اعلی وفود نے ثقافت، سینما، سیاحت اور ٹکنالوجی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی موجودگی میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط کئے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی آج بدھ کی صبح کولمبو پہنچے جہاں ايئرپورٹ پر اس ملک کے وزیر اعظم نے ان کا خیر مقدم کیا اور پھر ایوان صدارت میں سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

صدر ایران کے یک روزہ دورے میں انرجی کے شعبے میں اس ملک کے 3 میگا پروجیکٹ کا افتتاح کیا گيا جنہيں ایرانی انجینیئروں نے بنایا ہے جن میں " اومااویا" ڈیم اور بجلی گھر خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

واضح رہے کہ ایران ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دنیا کے ان 5 بڑے ملکوں میں شامل ہو گیا ہے جو بجلی گھر کی ٹربائن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہيں۔

ایران بجلی گھر کے لئے ضروری ساز و سامان کا 90 فیصد حصہ ملک کے اندر بناتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .