نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے: یونیورسٹیوں کے اکادمک بورڈ کے اراکین کی طرف سے غزہ کے لئے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی سے یہودی تنظیمیں غم و غصہ میں ہیں اور انہوں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یہ یہود دشمنی ہے، اساتذہ کے اس قدم کی مخالفت کی ہے۔
اخبار کے مطابق: پیر کے روز ہونے والے دھرنے میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی صحیح تعداد کا علم نہيں ہے تاہم گارڈین اخبار نے لکھا ہے کہ سیکڑوں اساتذہ نے مظاہرے میں حصہ لیا۔
نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے: حالانکہ کولمبیا کے اساتذہ نے الگ سے مظاہرہ کیا اور طلبہ کے مظاہرے میں شامل نہيں ہوئے لیکن نیویارک یونیوسٹی کے اساتذہ نے مظاہرے میں حصہ لیا اور وہ ان 120 لوگوں میں بھی شامل تھے جنہيں پیر کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔
ڈیلی بیسٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیویارک یونیوسٹی سے موصولہ ویڈيو کلپس سے واضح ہوتا ہے کہ پیر کے روز یونیورسٹی کے اساتذہ نے مظاہرین کے اطراف دیوار بن کر ان کا تحفظ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ