24 اپریل، 2024، 8:01 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85456053
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جائے ، الازہر

تہران-ارنا- مصر کی الازہر یونیورسٹی نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف بھیانک جرائم کی وجہ سے صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جانی چاہیے۔

الازہر کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں اجتماعی قبریں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینیوں کے حق میں کتنے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا گيا ہے۔

الازہر نے اپنے بیان میں کہا ہے: عالمی برادری نے فلسطینیوں کو آسان لقمے کی طرح جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے منہ میں ڈال دیا ہے اور وہ جب اور جس طرح سے چاہتے ہيں ان کے ساتھ سلوک کرتے ہيں۔

بیان میں زور دیا گيا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے پیش نظر  اس حکومت کو فوری طور پر کٹہرے میں کھڑا کئے جانے کا پر زور مطالبہ کرتے ہيں۔

واضح رہے غزہ کے خان یونس میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس کے بارے میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس قبر میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد دفن کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .