24 اپریل، 2024، 5:41 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85455948
T T
0 Persons

لیبلز

خان یونس میں اجتماعی قبریں دریافت، ایرانی مندوب کا رد عمل

تہران-ارنا- جینیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے عالمی ریڈکراس سوسائٹی اور انسانی حقوق کے اعلی کمیشن کے نام خطوط میں لکھا ہے: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت پر اب کسی کو حیرت نہيں ہوتی، اس نسل کشی کو فورا روکیں۔

علی بحرینی نے الگ الگ خطوط میں صیہونی حکومت کی جانب سے انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اس نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی اداروں کی جانب سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

انوہں نے غزہ میں 200 فلسطینی شہیدوں کی اجتماعی قبر دریافت کئے جانے پر مبنی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بھیانک جرم کے ارتکاب سے پہلے بھی اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسپتالوں پر صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر اس دہشت ناک جرم کے سلسلے کو فورا روکا نہيں گیا تو اس طرح کا المیہ دوبارہ رونما ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .