23 اپریل، 2024، 4:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85454636
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران، پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی پہنچ گئے۔

اسلام آباد – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے مرحلے میں کراچی پہنچ گئے۔

 ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہمراہ پاکستان کے دورے پر جانے والے وفد کے ساتھ آج شام کراچی پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر صوبہ سندھ  کے  وزیر اعلی اور کراچی میں ایران کے قونصلر جنرل   نیز دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہرہے  جو پاکستان کا اقتصادی دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔    

 صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کراچی کے دورے میں پہلے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔

 یاد رہے کہ صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی دعوت پر پیر کی صبح اسلام آباد پہنچے تھے۔

اسلام آباد میں انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، صدرآصف علی زرداری ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئر مین یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اور مذاکرات انجام دیئے، پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اسلام آباد میں دانشوروں، علمی اور ثقافتی شخصیات کی شرکت سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کی اور ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے   خطاب کیا۔

 صدر ایران آج صبح اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر صوبہ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نیز ان کی کابینہ کے اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے  ان کا استقبال کیا۔

 صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ لاہور میں  شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد جی سی یونیورسٹی میں اساتذہ ، دانشوروں اور طلبا کے اجتماع سے خطاب کیا ۔

لاہور میں انھوں نے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز اور دیگر اعلی رہنماؤں سے  ملاقات کی اور لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہوئے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .