علی بہادری جہرمی نے ایران و پاکستان کے دشمنوں خاص طور پر صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن علاقے میں دہشت گردوں کو سرگرم اور عدم پائيداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ ایران و پاکستان ایک ساتھ اور ایک سوچ کے حامل ہیں اور ان دہشت گردں پر لگام لگانے کے لئے تعاون کر رہے ہيں۔
انہوں نے کہا: اس سے قبل بھی دونوں ملکوں میں قابل قبول حد تک تعاون رہا ہے لیکن صدر ایران کے دورہ پاکستان سے یقینی طور پر تعاون میں اضافہ ہوگا اور اس سے علاقے میں امن و امان اور پائيداری کی صورت حال بہتر ہوگی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں میں اچھے معاہدے ہوئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ