صدرمملکت نے مزید کہا: ایران و پاکستان کے درمیان اتحاد کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے اس میدان میں فتح فلسطینیوں اور غزہ کے عوام کی ہوگي اور تباہی صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کا مقدر ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا: ہم لاہور میں خود کو پردیسی نہيں سمجھتے بلکہ ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم ان لوگوں کے درمیان ہیں جو دین و عقیدہ و انقلاب کے لحاظ سے ایرانی عوام کے ساتھ ہيں اور ہمیں یہاں کے لوگوں کے ساتھ اپنے پن کا احساس ہوتا ہے۔
صدر ایران نے کہا: ہم چاہتے تھے کہ لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں لیکن حالات ایسے ہوئے کہ یہ ممکن نہ ہو سکا لیکن ہم یہیں سے یہاں کے دین دار، با بصیرت اور انقلابی عوام کو سلام کرتے ہيں۔
آپ کا تبصرہ