22 اپریل، 2024، 9:44 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85453616
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی جرائم کو عالمی برادری روکے ، انصار اللہ

تہران-ارنا- انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری صیہونی جرائم کو روکنے کے لئے آگے آئے۔

انصار اللہ کے بیان میں زور دیا گيا ہے کہ اسرائيل کی جانب سے گزشتہ 7 مہینوں سے مسلسل جرائم و نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی حالیہ مثال خان یونس کے ناصر اسپتال میں دیکھنے کو ملی ۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ  غزہ اور غرب اردن میں جس قسم کے جرائم اور نسل کشی کا فلسطینیوں کو سامنا ہے اس سے صیہونیوں کے کینہ کا پتہ چلتا ہے اور اگر امریکہ اور مغرب کی حمایت، عرب ملکوں کی شرم ناک خاموشی اور اقوام متحدہ کی نا اہلی نہ ہوتی تو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت اس قسم کے جرائم کا کبھی ارتکاب نہ کرتی۔

انصار اللہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ان جرائم رو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .