22 اپریل، 2024، 8:23 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85453561
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و پاکستان دہشت گردی کے حلاف جنگ میں سنجیدہ، ایرانی وزیر داخلہ

اسلام آباد-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے سرحدی تعاون، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام جیسے مختلف امور پر اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تعمیری گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان علاقے میں بے لگام دہشت گردی کے حلاف جنگ کا سنجیدہ عزم رکھتے ہيں۔

وزیر  داخلہ احمد وحیدی نے پیر کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب سید محسن رضا نقوی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں  کہا: آج بے لگام دہشت گردی، علاقے کے لئے اصل خطرات میں سے ہے اور اس کی وجہ سے پورا علاقے میں بد امنی پھیلتی ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان کے وزیرداخلہ سے دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں تعمیری گفتگو ہوئي اور ہمارا خیال ہےکہ دونوں ہی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں۔

 احمد وحیدی نے کہا: سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے زیادہ وسیع تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں زیادہ سنجیدہ اقدام کئے جائيں۔

انہوں  نے اربعین کے موقع پر پاکستانی زائروں کے ایران کے راستے عراق سفر کا ذکرکرتے  ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے درمیان زيادہ ہم آہنگی کی ضرورت ہےاور یہ طے پایا ہے کہ ایران، پاکستان و عراق کی شرکت سے اس سلسلے میں ایک نشست کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا: ایک دوسرے کے ملکوں میں ایرانی و پاکستانی قیدیوں کے تبادلے اور سیکوریٹی معاہدوں کے جائزے کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .