21 اپریل، 2024، 6:55 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85452303
T T
0 Persons

لیبلز

 صنعا: بحیرہ احمر سے جرمن جنگی جہاز ہسّن کی واپسی صحیح اقدام ہے

تہران – ارنا – یمن کی قومی حکومت نے اتوار کو بحیرہ احمر سے جرمن جنگی جہاز ہسّن کے نکل  جانے کو صحیح اقدام سے تعبیر کیا ہے

ارنا کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے سماجی رابطے  کے ایکس پیج پر بحیرہ احمر سے جرمن جنگی جہاز ہسّن  کے نکل جانے کو صحیح سمت میں  اٹھایا جانے والا قدم بتایا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ صنعا کو سب سے زیادہ جہاز رانی کی سلامتی اور اقوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی فکر  ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کو بھی  صنعا کے تعلق سے یہی  سوچ اور فکر رکھنی چاہئے۔

 یمن کے نائب وزیر خارجہ العزی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ہم سے دشمنی رکھنے پر مجبور نہیں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ جو بھی یہ کررہا ہے وہ ہمارے اور خود اپنے حق میں  بہت بڑی غلطی کررہا ہے۔

 یاد رہے کہ جرمنی کا  ہسّن نامی  جنگی  جہاز سنیچر کو بحیرہ  احمر سے نکل گیا۔

 جرمنی کا یہ جنگی بحری جہاز 23 فروری 2024 کو امریکا کے کہنے پر بحیرہ احمر میں داخل ہوا تھا۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .