21 اپریل، 2024، 6:35 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85452285
T T
0 Persons

لیبلز

بشار اسد : امریکا فلسطین اسرائیل جنگ سے فائدہ اٹھا رہا ہے

 تہران – ارنا – شام کے صدر بشار اسد نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ   فلسطین اور صیہونی حکومت کی جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا اٹھارہا ہے۔

ارنا کے مطابق شام کے صدر بشار اسد  نے روسی ٹی وی کے  ایک پروگرام میں کہا ہے کہ جب ہم امریکا کہتے ہیں تو ہماری مراد پوری مغربی دنیا ہوتی ہے کیونکہ مغربی دنیا  پوری طرح امریکا اور واشنگٹن کے کنٹرول میں ہے۔

انھوں نے کہا ہے دنیا میں جہاں بھی لڑائی ہو واشنگٹن منتظر رہتا ہے اورجیسے ہی  اس کو موقع ملتا ہے اپنا وار کرجاتا ہے۔

 شام کے صدر نے کہا کہ امریکی ہر طرح کی لڑائی اور تنازعے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کی پالیسی  تفرقہ ڈالو اور حکومت کرو کے فارمولے پر استوار ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ امریکی ہر بیماری کو ایک خطرناک اور بیماری میں تبدیل کردیتے ہیں یعنی معمولی تنازعے کو بڑی لڑائی میں تبدیل کرکے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس کی قیمت متحارب ملکوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔

 بشار اسد نے کہا کہ امریکا  غاصب صیہونی حکومت کی بے چوں چرا حمایت کرکے اور اس کو اسلحے سپلائی کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اصلی کردار ادا کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا صرف دنیا کو دکھانے کے لئے  غزہ  میں انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی بات کرتا ہے لیکن عملا سلامتی کونسل کی قراد دادوں کو ویٹو کرکے صیہونی حکومت کا ساتھ دیتا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .