21 اپریل، 2024، 5:09 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85452201
T T
0 Persons

لیبلز

 غزہ  کے علاقے خان یونس میں اجتماعی قبر سے 150 جنازے برآمد، 500 افراد لاپتہ ہیں

 تہران – ارنا – ایک فلسطینی ذمہ دار نے آج اتوار کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں صیہونی فوج کے جرائم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  اس شہر سے صیہونی فوج کے پیچھے ہٹنے کے بعد اجتماعی قبر سے 150 سے زائد جنازے نکالے جاچکے ہیں۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے  سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ  میں سیول ڈیفنس تنظیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر خان یونس کے ناصر اسپتال میں موجود ایک اجتماعی قبر سے مزید 50 جنازے نکالے گئے ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ اس اجتماعی قبر سے نکالے جانے والے جنازوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ابھی تقریبا 500 افراد لاپتہ ہیں ۔

غزہ کی سیول ڈیفنس تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ اس علاقے کے بہت سے لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ وہ گرفتار کرلئے گئے ہیں یا قتل کرکے دفن کردیئے گئے ہیں۔  

انھوں نے بتایا کہ غزہ کے بعض علاقوں سے غاصب صیہونی فوجیوں کے واپس جانے کے بعد معلوم ہوا  ہے کہ تقریبا 2 ہزار فلسطینی شہری لاپتہ ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں سے کہتی ہے کہ تم محفوظ ہو، تمہیں کچھ نہیں ہوگا اور پھر چند لمحوں میں انہیں براہ راست حملہ کرکے قتل کردیتی ہے۔   غزہ کی سیول ڈیفنس تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتالوں میں ملنے والی اجتماعی قبروں میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں کو دفن کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .