ایران کے آپریشن وعدہ صادق پر کراچی کے عوام نے جشن منایا/ پاکستان  کے عوام صدر ایران کا شاندار استقبال کریں گے

تہران – ارنا – ایرانی  پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی انجمن دوستی ایران و پاکستان نے بتایا ہے کہ کراچی کے عوام نے آپریشن وعدہ صادق پر جشن منایا

ارنا کے مطابق مجلس شورائے اسلامی کی انجمن دوستی ایران و پاکستان کے رکن اسماعیل حسین زہی نے صدر ایران کے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا شایان شان استقبال کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی اور اسلامی ملک ہے اور ہمارے درمیان کافی مذہبی اور ثقافتی اشتراکات پائے جاتے ہیں۔

 ایرانی پارلیمنٹ کی انجمن دوستی ایران و پاکستان کے رکن اسماعیل حسین زہی نے کہا ایران اور پاکستان کے درمیان نوسو کلومیٹر سے زیادہ طولانی زمینی سرحد اور باہمی روابط میں فروغ کی کافی گنجائشیں پائی جاتی ہیں۔  

 انھوں نے اس ایرانی محاورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوست چھوٹ سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں، کہا کہ ایران اور پاکستان کے روابط ہمیشہ اچھے اور مخلصانہ رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی انجمن دوستی ایران و پاکستان کے رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران نے تاریخ میں ہمیشہ اچھی ہمسائگی کا ثبوت دیا ہے کہا کہ صدر ایران کا مجوزہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی روابط میں مزید فروغ کا باعث ہوگا۔   

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ دورہ بہت اہم ہے اور خاص طور پر اقتصادی میدان  اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔   

ایران کے رکن پارلیمان اسماعیل حسین زہی نے اسرائيل کے خلاف ایران کے آپریشن وعدہ صادق پر پاکستانی عوام کے تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ ایران کے حامی رہے ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کے آپریشن وعدہ  صادق پر کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں عوام نے جشن منایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .