ارنا کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر حمد البوسعیدی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّہیان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے میں بے ثباتی پھیلانے کے صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کا واحد راستہ یہ ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کے تغیرات کے تعلق سے سلطنت عمان کے محکم موقف کو قابل تعریف بتایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی رابطے میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور غاصب صیہونی حکومت کےجرائم بند کرانے، فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام تک امداد رسانی کے لئے بین الاقومی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ