صدرایران: اگر منشیات کے خلاف ایران کی ہمہ گیر مہم نہ ہوتی تو یہ لعنت پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہوتی

 تہران- ارنا – صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے منشیات کی اسمگلنگ اور ٹرانزٹ کے خلاف شروع  سے ہی مہم جاری رکھی ہے لیکن دوسرے ملکوں نے اس سلسلے میں صحیح طریقے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ہے۔

  ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج سینچر کو انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس میں منشیات کے خلاف مہم کے حوالے سے کمیٹی  کے اراکین کی کارکردگی کی قدردانی کی۔

انھوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہمہ گیر مہم میں سستی نہیں آنی چاہئے۔

صدر ایران نے کہا کہ اگرچہ سبھی اعدادوشمار منشیات کی اسمگلنگکے خلاف مہم میں کامیابی اور پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن ان کامیابیوں پر پی اکتفا ہرگز نہیں کرنا چاہئے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شروع سے ہی منشیات کی اسمگلنگ اور ٹرانزٹ کے خلاف ہمہ گیر مہم جاری رکھی ہے لیکن دوسرے ملکوں بالخصوص مغربی ممالک نے اپنی ذمہ داریوں پر اس طرح عمل نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھا۔

 انھوں نے کہا کہ یہ بات انہیں بتانی چاہئے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی انتھک ہمہ گیر مہم نہ ہوتی تو منشیات کی لعنت پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہوتی۔  

 صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے  ظالمانہ پابندیوں کے باوجود،منشیات کی اسمگلنگ اور ٹرانزٹ کے خلاف ہمہ گیر مہم میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .