20 اپریل، 2024، 11:17 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85450557
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کی تیرھویں حکومت میں غربت مطلق ( اکسٹریم پاورٹی) میں 37 فیصد کمی آئی ہے

 عالمی بینک کی رپورٹ

 تہران – ارنا -  عالمی بینک کے اعداد و شمار اسلامی جمہوریہ ایران میں موجودہ  حکومت کے  ابتدائی دو برس میں غربت مطلق میں 37 فیصد کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے جدید ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ  ایران کی تیرھویں حکومت کے پہلے دو برس  میں غربت مطلق  میں قابل ملاحظہ کمی آئی ہے۔

 عالمی بینک نے 2017  کے، قوت خرید کے معیار کی بنیاد پر روزآنہ  فی کس دو اعشاریہ پندرہ ڈالر آمدنی کو غربت مطلق یعنی اکسٹریم پاورٹی پرکھنے کا معیار قرار دیا ہے۔  عالمی بینک کا کہنا ہے کہ روزآنہ دو اعشاریہ پندرہ ڈالر فی کس آمدنی زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے بنابریں  جس کی آمدنی اس سے کم ہو، وہ غربت مطلق یعنی اکسٹریم پاورٹی میں مبتلا ہے۔

 اس بنیاد پر ڈاکٹر حسن روحانی کی حکومت کے آخری برس میں ایران کی آٹھ فیصد آبادی غربت مطلق کا شکارتھی اور یہ تناسب سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے پہلے برس میں  سات فیصد رہ گیا اور دوسرے برس میں مزید کم ہوکر پانچ فیصد رہ گیا۔  

 اس طرح  اسلامی جمہوریہ ایران میں موجودہ حکومت کے  ابتدائی دو برس میں غربت مطلق میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .