فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی حکومت نے 4 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جن میں غزہ پٹی میں 42 فلسطینی شہید ہو گئے اور 63 دیگر زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی بربریت میں 34 ہزار 12 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 833 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اب بھی بہت سے شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے ہیں اور ابھی تک انہيں نکالنا ممکن نہيں ہو پایا ہے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ