صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے حملے میں دیمونا پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، سپاہ پاسداران

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے صیہونی میڈیا کی جانب سے ایران کے تنبیہی حملے میں دیمونا پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف کا کہنا ہے کہ دیمونا پاور پلانٹ حالیہ کارروائی کے اہداف میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے صیہونی ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی خبروں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا پروپیگنڈہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .